کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چاردیواری کی پامالی کہنا مذاق ہے، فواد چوہدری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چاردیواری کی پامالی کہنا مذاق ہے۔ ماڈل ٹائون لاہور کے واقعے میں حاملہ خاتون سمیت بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا چادر اور چار دیواری کی بدترین پامالی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے معاملے کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری حرمت کی پامالی کا بدترین واقعہ ماڈل ٹائون لاہور میں ہوا تھا ۔ بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھی وہ پولیس گردی کا نشانہ بنی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں