شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 27 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:59

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 27 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیئرمین نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں