وزیراعظم نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی
پہلے مرحلے میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی، سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت قانون وانصاف
ثنااللہ ناگرہ منگل 27 اکتوبر 2020 19:35
(جاری ہے)
نئی عدالتوں میں آسامیوں کی تشکیل اور انفراسٹرکچر کیلئے فنڈز فوری جاری کیا جائے۔
وزیراعظم نے زیادتی مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بحث کی گئی۔اجلاس میں پشاور دھماکے کی مذمت کی گئی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور بعض کابینہ ارکان نے کہاکہ وزیراعظم کے اقدامات درست ہیں، بیوروکریسی رکاوٹ ہے۔بیوروکریسی کے خلاف کاروائی کی تجویز دی ، گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کے افسران کی نشاندہی کرکے کاروائی ہونی چاہیے۔مہنگائی کی کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے۔بیوروکریسی کی رکاوٹوں کی وجہ سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔اجلاس میں پرویز خٹک ، مراد سعید، فیصل واوڈا اور ندیم افضل چن نے مہنگائی پر بات کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنا بیوروکریسی کی ناکامی ہے، مہنگائی کیخلاف بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے؟اس موقع پر وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی بھی وزراء کی الزام تراشی پر بول پڑے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ داری ہم پر کیوں ڈالی جارہی ہے؟ بیوروکریسی مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے۔ ہم 30 سال سروس کرچکے ہیں،لیکن آج مہنگائی کی ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی، یہ ساری ذمہ داری ہم پر نہ ڈالی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی چین سے بیٹھوں گا۔عوام کی مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی تہہ تک پہنچیں گے۔وزیراعظم گندم آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھی اجلاس طلب کرلیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز ..
پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، ..
قابض انتظامیہ کشمیریوں سے ان کی جائیدادیں اور قدرتی وسائل چھین رہی ہے
مارچ میں خدمات کی برآمدات 6.77 فیصد بڑھ گئیں
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزیر بحری امورقیصر احمد شیخ سے چیف ایگزیکٹیو کامن ویلتھ روزی گلازبروک کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ..
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی وفاقی وزراءکے ..
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے