یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں علامتی بلیک آؤٹ کردیا گیا

شاہ محمود قریشی نے کشمیر یومِ سیاہ کے موقع پر امید کے چراغ کے نام سے لالٹین روشن کئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر یومِ سیاہ کے موقع پر امید کے چراغ کے نام سے لالٹین روشن کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں علامتی بلیک آؤٹ کردیا گیا، شاہ دستور پر واقع آہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں پانچ منٹ کیلئے بجھا دی گئیں،پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاوس، پارلیمنٹ لوجز، پرائم منسٹر سیکریٹیریٹ کی تمام لائٹیں بند کردی گئیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں