ہنستے مسکراتے ہوئے کھانا پکانے والے معروف ترک شیف پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:20

ہنستے مسکراتے ہوئے کھانا پکانے والے معروف ترک شیف پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ہنستے مسکراتے ہوئے منفرد انداز میں کھانا پکانے والے معروف ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے۔چند روز قبل ترک شیف براق اوزدمیر نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک ویڈیو شیر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان آرہا ہوں۔ ویڈیو میں ترک شیف نے اردو زبان میں پیغام دینے کے ساتھ ساتھ جیوے جیوے پاکستان بھی کہا تھا۔

(جاری ہے)

اب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے اپنے ٹوئٹر پر شیف براق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے نمبر ون شیف پاکستان پہنچ گئے ہیں۔حسان نیازی نے لکھا کہ ترکی کی سب سے مشہور شخصیت پاکستان میں یہ دیکھنے کے لیے آئی ہے کہ ہمارا خوبصورت ملک کیسا لگتا ہے۔خیال رہے کہ 26 سالہ ترک شیف کو سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بہت بڑا سیخ کباب بنا رہے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں