سپریم کورٹ نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی لاہور سے متعلق کیس میں ایک ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا

بدھ 25 نومبر 2020 13:02

سپریم کورٹ نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی لاہور سے متعلق کیس میں ایک ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سپریم کورٹ نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی لاہور سے متعلق کیس میں ایک ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔بدھ کو جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ڈی ایچ اے نے کہاکہ اس سوسائٹی کیلئے کچھ ایشوزہیں جس کی وجہ سے سوسائی دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہے۔

وکیل ڈی ایچ اے نے کہاکہ جس جگہ سوسائٹی بننی تھی وہ گرین ایریا ہے ،کچھ حصہ دریا راوی کا آتا ہے ۔وکیل ڈی ایچ اے نے کہاکہ ہم نے نے دو تین متبادل جگہ کی نشان دہی بھی کی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندال نے کہاکہ ہم اس طرح سوسائٹی دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،اس سوسائٹی میں ایک بڑی رقم لوگوں نے انوسٹ کی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ سوسائٹی کی منتقلی سے متعلق تمام اشوز پر عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ جو سوسائٹیز بھی بن رہی ہیں ایگریکلچر لینڈ پر بن رہی ہیں، جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ سوسائٹیز کی وجہ سے ایگرکلچر لینڈ تباہ ہو رہی ہے،بلڈنگ رولز ایگریکلچر لینڈ پر تعمیرات کی اجازت نہیں دیتے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ سارا سبزہ تو آپ نے ختم کر دیا ہے،سوسائٹیز وہاں ہونی چاہیں جہاں ایگریکلچر لینڈ نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کا بھی یہی حال کیا گیا ہے،ساری دنیا میں صحرا میں تعمیرات ہو رہی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں