بابا گورو نانک دیو جی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری (کل )پاکستان آئینگے

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

بابا گورو نانک دیو جی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری (کل )پاکستان آئینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) با با گورو نانک دیو جی کی591ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری کل ( جمعہ )کوپاکستان آئیں گے ۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق سکھ یاتری واہگہ بارڈ کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے جہاں پرایڈیشنل سیکرٹری شرانئز طارق وزیر، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران اور دیگر بورڈ حکام سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔

یاتریوں کی آمد پر حکومت ایس او پیز پر مکمل عملدآمد کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات کے مطابق انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یاتریوں کی سفری سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹ کو خصوصی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا ۔کھانے پینے رہائش کے لیے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق گورو دواروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 30نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے ۔ سکھ یاتری دورہ مکمل کرنے کے بعد یکم دسمبر واپس بھارت چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں