ملزم محسن وڑائچ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر نیب لاہور،وزارت داخلہ اور این آئی سی ایل کو نوٹس جاری

پیر 30 نومبر 2020 16:26

ملزم محسن وڑائچ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر نیب لاہور،وزارت داخلہ اور این آئی سی ایل کو نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کے ملزم محسن وڑائچ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر نیب لاہو ر،وزارت داخلہ اور این آئی سی ایل کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ وکیل نے کہاکہ احتساب عدالت سے بری ہونے کا باوجود نام ای سی ایل پر ہے۔عدالت نے نیب لاہور،وزارت داخلہ اور این آئی سی ایل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں