احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئیں، ثانیہ نشتر

پیر 30 نومبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو 12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گئے، خواتین اپنی رقوم اے ٹی ایم کے ذریعے نکلوا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس کفالت کی ادائیگی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں جارہی ہے، احساس کفالت پروگرام کی ادائیگیاں رواں سال جولائی سے دسمبر تک کی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مستحق خواتین کو چھ ماہ کی اقساط کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو احساس کفالت کے تحت 12، 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ادائیگیوں کی وصولی کے لیے خواتین اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں، احساس کفالت میں شفافیت کیلئے اس بار ادا کردہ رقم کی رسیدیں بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ادائیگی مراکز پر فاصلہ اور ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں