مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے، فیصل واوڈا

منگل 1 دسمبر 2020 23:37

مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے۔اسحاق ڈار کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو پر فیصل واوڈا نے ردعمل میں کہا کہ بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیروبننے، زیرو بن کے اور رسوا ہو کر واپس آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے تم سب کی قسمت میں جیل،جلا وطنی،ذلت ہے۔

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بس ان کو اقتدار واپس دے دو توسب بیماریاں ختم۔بی بی سی کے انٹرویو میں مفرور اسحاق ڈار کی رسوائی پر مرادسعیدنے شاعرانہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن تجھ سے ملناتھاکہ پرً لگ گئے رسوائی کو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں