سلیم مانڈوی والا کو بھجوائی گئی مبینہ رقم کو قرض کا رنگ دیا گیا، نیب
اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا کا جرم میں حصہ بالترتیب 80 ملین اور 64.5 ملین روپے ہے، یکطرفہ تاثر میں نیب کو موردِالزام ٹھہرایا جارہا ہے، جس کا مقصد صرف نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان نیب کا بیان
ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 جنوری 2021 20:25
(جاری ہے)
سلیم مانڈوی والا کو بھجوائی گئی مبینہ رقم کو قرض کا رنگ دیا گیا۔ ترجمان نیب نے کہا کہ نیب پارلیمنٹیرینز سمیت ہر ایک کی عزت نفس کو ہمیشہ یقینی بناتا ہے۔
نیب کی بطورادارہ کارکردگی سے متعلق یکطرفہ تاثر پیش کیا جا رہا ہے۔ یکطرفہ تاثر میں نیب کو موردِالزام ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد صرف اور صرف نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ نیب شفاف اورمنصفانہ کاموں کے بارے میں کسی پروپیگنڈا مہم کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ نیب معاشرے میں بدعنوان عناصر کو گرفت میں لانے کا عمل جاری رکھے گا۔ نیب مقررہ وقت پر قانون کیمطابق اپنا مقدمہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرےگا۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ سال اپنے گھر سے مردہ حالت میں پائے جانے والے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلچسپ بات جو مجھے معلوم ہوئی وہ یہ تھی کہ اسد منیر کی پہلی خودکشی کی کوشش میں ان کی اہلیہ نے انہیں بچالیا تھا تاہم دوسری کوشش میں وہ جانبر نہ رہ سکے۔ لوگوں کو ذلیل کرنا، ان کی پگڑیاں اچھالنا کہ وہ اس معاشرے کا حصہ نہ رہ سکیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ کام ایک ادارہ کرسکتا ہے، کوئی انفرادی طور پر تو کرسکتا ہے مگر کوئی ادارہ کسی کو اس حد تک نہیں پہنچاسکتا کہ وہ خودکشی کری'۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسد منیر کی اہلیہ اور صاحبزادی سے تفصیلی بات کی ہے اور ہم اس مسئلے کو انسانی حقوق کے کمیشن میں لے کر جائیں گے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیف جسٹس کو دوبارہ خط لکھیں گے کہ جو خط اسد منیر صاحب نے لکھا تھا اس پر کیوں کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور اس مسئلے کو سینیٹ میں بھی اٹھائیں گے کہ اسد منیر کے حق میں ایک قرارداد منظور کی جائے کیونکہ جو کچھ ہوا اس کی وجہ نیب تھی۔ نیب کا سسٹم ایک شخص کو اتنا ختم کردیتا ہے کہ وہ جیل جانے کے بجائے مرنا بہتر سمجھتا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت