پی ایم سی کو آئندہ سماعت تک پی ایم ڈی سی ملازمین کیخلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیاگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم سی کونسل کے ممبران کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 18 جنوری 2021 15:02

پی ایم سی کو آئندہ سماعت تک پی ایم ڈی سی ملازمین کیخلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو پی ایم سی میں کنٹریکٹ پر رکھنے کیخلاف اورپی ایم ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران پی ایم سی کو آئندہ سماعت تک پی ایم ڈی سی ملازمین کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے پی ایم سی کونسل کے ممبران کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستوں پر سماعت کی۔پی ایم ڈی سی ملازمین کی جانب سے سارا رباب ناصر عدالت میں پیش ہوئی ۔وکیل پی ایم ڈی سی ملازمین نے کہا کہ پی ایم سی کونسل پی ایم ڈی سی ملازمین کے پہلے سے خلاف ہیں، پی ایم ڈی سی ملازمین نے پی ایم سی پہلے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہاپی ایم ڈی سی ملازمین نے پی ایم سی کونسل کو پہلے چیلنج کیا تھا، پی ایم سی کونسل پی ایم ڈی سی ملازمین کے خلاف تعصب پر مبنی فیصلے کرتے ہیں۔

وکیل پی ایم ڈی سی ملازمین نے کہا کہ عدالت پی ایم سی کو پی ایم ڈی ملازمین کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے روک دے۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ پی ایم سی نے ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن کیوں بند کی وکیل پی ایم ڈی سی ملازمین نے کہا کہ پی ایم سی کونسل کی جانب سے وجہ بتائے بغیر پنشن روک دی گئی۔بعد ازاںپی ایم ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت 9 فروری اورپی ایم ڈی سی ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں