جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرار داد پاکستان اور سعودی عرب کی کوششوں کا نتیجہ ہے، حافظ طاہر اشرفی
قرار داد وزیر اعظم عمران خان کے اسلامک فوبیااور ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوششوں کا نتیجہ ہے، بیان
ہفتہ 23 جنوری 2021 15:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے قرارداد میں کامیابی ملی ہے۔
پاکستان چاہتا ہے کہ امت مسلمہ متحدہو کر اپنے مقدسات اور مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد اس بات کی گواہی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد کا منظور ہونا اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات اور خارجہ پالیسی کی کامیابی کی دلیل ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح تمام اقلیتوں کے مقدس مقامات کی توہین کی جا رہی ہیاور بابری مسجد سمیت ہزاروں مساجد ، چرچ ، گوردواروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اس پر ہندوستان کے خلاف فوری فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد پر سعودی عرب اور عالم اسلام کے دیگر ممالک کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنائ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام عراق کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے پوری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اور اسلامی ممالک ، عرب ممالک کا امن و سلامتی دہشت گردوں کا اہم ہدف ہیں لہذا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے اور متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام لے کر بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے دراصل اسلام کے دشمن ہیں۔اسلام بے گناہ انسانیت کے قتل سے بری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مئی میں پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرے گی جس میں عالم اسلام کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا