پی ٹی اے نے ٹرو اسلام نامی ویب سائٹ کی پاکستان میں رسائی بلاک کردی

ویب سائٹ کی انتظامیہ سے غیرقانونی مواد ہٹانے کیلئے رابطہ کیا، غیرقانونی مواد پاکستان پینل کوڈ کی خلاف ورزی پر مبنی تھا، معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر رسائی بلاک کی گئی۔ ترجمان پی ٹی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 20:02

پی ٹی اے نے ٹرو اسلام نامی ویب سائٹ کی پاکستان میں رسائی بلاک کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹرو اسلام نامی ویب سائٹ کی پاکستان میں رسائی بلاک کر دی ہے، ویب سائٹ کی انتظامیہ سے غیرقانونی مواد ہٹانے کیلئے رابطہ کیا، غیر قانونی مواد پاکستان پینل کوڈ کی خلاف ورزی پر مبنی تھا، معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر رسائی بلاک کی گئی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹرو اسلام نامی ویب سائٹ کی پاکستان میں رسائی بلاک کر دی ہے۔

ویب سائٹ کے ایڈمنسٹریٹر سے غیرقانونی مواد ہٹانے کے لئے رابطہ کیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات اے 295، بی۔ 298، سی۔ 298 اور آرٹیکل (3) 260 اور آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔
غیرقانونی مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظتی اقدامات) قواعد 2020ء کے تحت ویب انتظامیہ کو غیرقانونی مواد ہٹانے کو کہا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ2016 اور قواعد کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا گیا۔ مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح رہے پی ٹی اے کی یہ کاروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔ پلیٹ فارم کو اتھارٹی کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سماعت (ورچوئل/فزیکل) کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس سے استفادہ نہیں کیا گیا۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں