ریٹرنگ افسر نے وزیرمملکت شہریارآفریدی کے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست مسترد کردی

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

ریٹرنگ افسر نے وزیرمملکت شہریارآفریدی کے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) ریٹرنگ افسر نے وزیرمملکت شہریار آفریدی کے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردئیے جس کے باعث شہریار آفریدی کاووٹ ضائع ہوگیا جس کے بعد شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنے کی درخواست کی ، جس میں کہا کہ طبیعت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میںنے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردئیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق ریٹرنگ افسر نے شہریارآفریدی کودوبارہ ووٹ ڈالنے کی منظوری نہیں دی اور ان کی دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں