وزیراعظم کی اہم ترین شخصیات سے باتیں ہوئیں ہیں

اگر عمران خان نے سچ بول دیا تو کچھ لوگ چہرہ نہیں دکھا سکیں گے ۔ عارف حمید بھٹی نے خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 مارچ 2021 11:10

وزیراعظم کی اہم ترین شخصیات سے باتیں ہوئیں ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کل اور آج وزیر اعظم کی اہم ترین شخصیات سے باتیں ہوئیں ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ کہ اُن کی کیا کیا باتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو مفت کے شیر بنے بیٹھے ہیں یہ دم دبا کر بھاگیں گے۔

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے سچ بول دیا تو کئی بڑے نام دلدل میں پھنس جائیں گے وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ایسے لوگ دم دبا کر بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کو اقتدار کو لات مارتے ہوئے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لوں گا اور سب کے سامنے پوچھوں گا کہ آپ کو مجھ پر اعتماد ہے یا نہیں اگر میں اہل نہیں ہوں اور مجھ پر اعتماد ظاہر نہیں کیا جاتا تو میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ ایوان سے پوچھوں گا کہ آپ کو مجھ پر اعتماد ہے یا نہیں اور اگر آپ علی الاعلان مجھ پر عدم اعتماد کریں گے تو میں آپ کی عزت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو میرا پیغام ہے کہ اگر اقتدار چلا جاتا ہے تو میرا کیا نقصان ہوگا۔ مجھے سرمایہ جمع نہیں کرنا اور جائیداد نہیں بنانی۔ سفر اور سیکیورٹی کے علاوہ مجھ پر حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا۔ آپ کو بتانا چاہتا ہوں جب تک آپ ملک کا لوٹا مال واپس نہیں کرتے ، اقتدار میں نہ بھی رہوں تو آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ میرا ایمان ہے کہ یہ ملک ایک عظیم ملک اس وقت بنے گا جب اس میں ڈاکوؤں کو سزائیں ملیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں