ْ احتساب عدلات نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کرلیا

منگل 9 مارچ 2021 14:13

ْ احتساب عدلات نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کرلیا ہے۔منگل کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر اعتراضات دور کرتے ہوئے 66 والیومز پر مشتمل ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرایا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر 17 ملزمان کو 31 مارچ کیلئے طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی شامل ہیں۔ مراد علی شاہ اور خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں