صدرمملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 نشستوں پر تقر ریوں کی منظور ی دیدی

ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دوبارہ چیئر مین بنا دیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 19:38

صدرمملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 نشستوں پر تقر ریوں کی منظور ی دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقر ریوں کی منظور ی دیدی ۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دوبارہ چیئر مین بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقر ریوں کی منظور ی دی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دوبارہ چیئر مین بنا دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں کراچی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، محمد حسن حسیب الر حمن، علامہ محمد حسین اکبر، ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف، پیر زادہ جنید امین، دارلعلوم اکوڑہ خٹک سے حمید الحق حقانی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم احمد شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں