وزیرداخلہ کے جاب ویب پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات پر احکامات

ہفتہ 12 جون 2021 22:40

وزیرداخلہ کے جاب ویب پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات پر احکامات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جاب ویب پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات پر احکامات جاری کردیئے گئے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے کی 1143اسامیوں کی مدت میں عوامی مفاد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14جون سے بڑھا کر 21 جون کردی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوکریوں کے خواہشمند افراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں- درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو ضروری احکامات جاری کردیئے ہیں،اب تک ایف آئی اے کی 1143آسامیوں کے لیے 8 لاکھ سے زائد افراد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں