صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء عثمان خان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 22 جون 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء عثمان خان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں