پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ

سعودی پاکستان سپریم کو آرڈینیشن کونسل پر فوکس کیا گیا،یہ کونسل دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی راہنمائی فراھم کرتی ہے،بیان

پیر 26 جولائی 2021 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے،مذاکرات سعودی وزیرخارجہ کے دورہ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ سعودی پاکستان سپریم کو آرڈینیشن کونسل پر فوکس کیا گیا،یہ کونسل دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی راہنمائی فراھم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں سعودی وفد کی قیادت ایمبیسیدر عید الثقافی نے کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں