آزاد کشمیر انتخابات میں ہمیں 16 سیٹوں کا کہہ کر 11 سیٹیں دی گئیں، نبیل گبول کا تہلکہ خیز انکشاف

ہمیں 16 سیٹوں کا کہا گیا تھا، لیکن ہمیں صرف 11 سیٹیں دی گئیں، ہم نے پھر بھی شکر ادا کیا، سینئر پی پی رہنما نبیل گبول

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 30 جولائی 2021 00:01

آزاد کشمیر انتخابات میں ہمیں 16 سیٹوں کا کہہ کر 11 سیٹیں دی گئیں، نبیل گبول کا تہلکہ خیز انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) آزاد کشمیر انتخابات میں ہمیں 16 سیٹوں کا کہا گیا تھا، لیکن ہمیں صرف 11 سیٹیں دی گئیں، ہم نے پھر بھی شکر ادا کیا، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق اہم انکشاف کر دیا- تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 16 سیٹوں کا کہہ کر 11 سیٹیں دی گئیں، لیکن ہم نے پھر بھی شکر ادا کیا- نبیل گبول کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق اس انکشاف پر پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کس نے آپ سے 16 سیٹوں کا وعدہ کیا تھا تو انہوں نے کہا کہ میں اب ان کا نام تو نہیں لے سکتا، پھر فورا ہی انہوں نے بات بدلتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہم سے کہا تھا کہ 16 سیٹیں دیں گے- نیبل گبول کی جانب سے اس انکشاف کے بعد پروگرام میں شریک ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری میں ہنسنے لگیں- واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے ایل اے 16 باغ کی نشست بھی جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

حلقے میں 4 پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئی دوبارہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے میدان مارلیا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سردار میر اکبر نے 665 ووٹ حاصل کیے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے جب کہ مجموعی طور پر ایل اے 16 باغ کے تمام 167 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں پی ٹی آئی کے میر اکبر نے 23 ہزار165 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قمرالزمان 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کرسکے۔

یہ بھی خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے باغ کے حلقہ ایل اے16 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا ، جس کے باعث آج 29 جولائی کو چاروں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز نمبر 42،134،135،136 پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ، چاروں پولنگ اسٹیشنز پرکل ووٹرز کی تعداد 2380 ہے، جہاں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاروں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹوں کے ساتھ میدان مارلیا جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز 26 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیرکے 44 حلقوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف نے 25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن) نے چھ نشستیں حاصل کیں ،آزاد جموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی، کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے ، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آئوٹ 62 فیصد رہا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں