وزیر اطلاعات سے چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی ملاقات ،کشمیر پریمئر لیگ ،مظفرآباد ٹائیگرز بارے گفتگو

کھیل میں سیاست کو لاکر بھارت نے ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے،ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دبائو پرانی روش کا تسلسل ہے ، اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، چودھری فواد حسین

پیر 2 اگست 2021 18:17

وزیر اطلاعات سے چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی ملاقات ،کشمیر پریمئر لیگ ،مظفرآباد ٹائیگرز بارے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو لاکر بھارت نے ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے،ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دبائو پرانی روش کا تسلسل ہے ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں کشمیر پریمئر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو لاکر بھارت نے ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ موڈی کی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دبائو اس پرانی روش کا تسلسل ہے ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ پر انڈیا کا ردعمل غیر مناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پریمئر لیگ پر واویلا انکی ظالمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں