وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ

پیر 20 ستمبر 2021 13:40

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے میں وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی نیویارک میں قیام کیدوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں