کالعدم ٹی ٹی پی کی معافی کا فیصلہ نہیں ہوا

بھارت کی ساری پلاننگ ہمیں نقصان پہنچانے کی تھی،امکان یہی ہے کہ موجودہ چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 ستمبر 2021 10:26

کالعدم ٹی ٹی پی کی معافی کا فیصلہ نہیں ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2021ء) : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی کی معافی سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چئیرمین نیب کے معاملے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امکان یہی ہے کہ موجودہ چئیرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ کیسے بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، جعلی آئی ڈیز،ای میلز کے ذریعے کیسے ہمارےامیج کو نقصان پہنچایا گیا، بھارت کی ساری پلاننگ ہمیں نقصان پہنچانے کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایک محاذ بنایا گیا ہے برطانوی سفیر نے بھی کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بات نہیں تھی، اب ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا جانا بھول کر آگے بڑھنا چاہئیے، وہ پاکستان کی ایجنسیوں سے زیادہ سمجھ دار لوگ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کی معافی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کے ساڑھے پانچ سو لوگ یہاں وارداتوں میں ملوث ہیں ان کو تو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتاہے کہ افغانستان کی طرح پاکستان کو بھی رکھا جائے، بھارت پاکستان کےامیج کو شدید نقصان پہنچانا چاہتا ہے، دشمن کی پوری کوشش ہے کسی بھی طرح پاکستان کونقصان ہو۔ افغانستان میں 22 دن ہوئے نیا اقتدار آیا ہے، دنیا افغانستان کے حالات فوراً تبدیل ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان کا ایک جیسا امیج ہوجائے، طالبان دنیا کے ایجنڈے پر پورے اترتے ہیں توافغانستان ترقی کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی سازش کو بے نقاب کیا تھا اور اس حوالے سے میڈیا کو ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں