جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 مرکز میں پیش آیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:18

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2021ء) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی وقار ستی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 مرکز میں پیش آیا، مولانا فضل الرحمان اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران کسی شخص کو نقصان پہنچنے کی اطلاع بھی نہیں ملی، جبکہ گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں