سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

پیر 29 نومبر 2021 16:47

سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے،وفاقی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ لال ملہی اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے۔ عمر کوٹ، سندھ کے عوام اور اپنے کارکنان سے سندھ کے مسائل پر بات بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔انشا اللہ 5 دسمبر کو صبح دس بجے عمر کوٹ میں ملاقات ہوگی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں