سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے رانا شمیم کو بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان تعینات کیا، خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دے، رانا شمیم سے متعلق اہم معلومات ہیں، کیس میں فریق بنایا جائے۔دوسری جانب وکیل رائے نواز کھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں