اپوزیشن کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر نا چاہیے تھی ،اسد قیصر

اجلاس میں وزرا آئے تھے ،کچھ وزرا کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جانا پڑا، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 15:55

اپوزیشن کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر نا چاہیے تھی ،اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر نا چاہیے تھی ،اجلاس میں وزرا آئے تھے ،کچھ وزرا کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جانا پڑا ۔پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا چاہئے تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا کورم پورا تھا اس لئے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ صحافی نے سوال کیاکہ اپوزیشن نہیں آئی تو بہت سے وزرا بھی تو نہیں آئے ۔ اسد قیصر نے کہاکہ وزرا آئے بھی تھے کچھ وزرا کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جانا پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت چاہ رہی تھی کہ قومی سلامتی پالیسی بن رہی ہے پارلیمنٹ اس کو ایک نظر دیکھے، قومی سلامتی پر مشیر قومی سلامتی نے بہت اچھی بریفنگ دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں