افغانستان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر کا دورہ پاکستان ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام اباد میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون پر گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) افغانستان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی نے دورہ پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام اباد میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی ۔ پاکستان کے ساتھ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کیلئے حقانی کی قیادت میں چار رکنی وفد افغان وفد اتوار کو پاکستان پہنچا تھا۔

ایچ ای سی کے ایک اہلکار نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ افغان طلبہ و طالبات کے لئے 3000 سکالرشپ کے دو پروگرام مکمل ہوگئے ہیں اور تیسرے پروگرام کے لئے افغان سائڈ نے ایک مفاہمت کی یاداشت کا مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ہے جس پر غور ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ہونے والے اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی، علامی اقبال یونیورسٹی، رفاہ اور کئی اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے بھی شرکت کی جنہوں نے افغان یونیورسٹویوں کے ساتھ تعلیم اور تحقیق میں تعاون کی پیشکش کی۔

افغان وزیر تعلیم نے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ تعاون کیا ہے، اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد یہ افغان وزیر تعلیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے پہلے افغان وزیر خارجہ اور افغان وزیر صحت بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں