سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات کو روکے گا کون ،فضل الرحمان

میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے،ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات کو روکے گا کون ،فضل الرحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، سوال یہ ہے ایسے واقعات کو روکے گا کون پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ مذہب سے متعلق کوئی واقعہ ہو تو اسے بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے، ایسے واقعات روکنے کے لئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندوق کے ذریعے کسی نظریے کی بات کرنے کی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں، ہم آئین قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں