پی ٹی سی ایل اور یوفون کا اپنی افرادی قوت کی تربیت اور ترقی کے لئے ہواوے سے اشتراک
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں
منگل 7 دسمبر 2021 11:13
پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ڈپٹی سی ای او، احمد بلال مقصود نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او مارک مینگ سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
(جاری ہے)
اس مفاہمتی یاد داشت کا مقصد یہ ہے کہ یوفون اور پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو سیکھنے اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں جن کی بدولت انکی پیشہ ورانہ ترقی کا سفر تیزرفتار ہوگا۔
اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف نے کہا، "پی ٹی سی ایل اور یوفون نے ہمیشہ جدت، نئی ٹیکنالوجیز اور پروگرامز کے فروغ پر توجہ دی ہے۔ ہواوے کے ساتھ ہمارا اہم اشتراک اپنے لوگوں کی ترقی اور پیشہ ورانہ کامیابی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس اقدام سے ہمارا ادارہ بہتر کارکردگی اور مہارت کی بدولت نمایاں طور پر سامنے آئے گا ۔ ملازمین کی ترقی پی ٹی سی ایل گروپ کی اہم اور بنیادی ترجیح ہے کیونکہ ہم اپنے ملازمین کو اپنا سب سے بہترین سرمایہ شمار کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی انکی ترقی کیلئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔"
اس موقع پر ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او، مارک مینگ نے کہا، "اپنے ملازمین کی ترقی اور ڈیجیٹل طریقے سے سیکھنے کے اس اہم سفر کے لئے ہمیں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے سیکھنے کے ایسے ہائی ٹیک مواقع پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کے کام کا موثر انداز اور مثبت کردار سامنے آئے گا اور وہ صارفین کو زیادہ بہتر انداز سے خدمات پیش کرسکیں گے۔ ہواوے کا عزم ہے کہ مکمل طور پر کنیکٹڈ اور انٹیلی جنٹ دنیا کی تعمیر سے ڈیجیٹل بااختیاری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔"
پی ٹی سی ایل گروپ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہونے کے لئے مکمل پرعزم ہے اور اپنی افرادی قوت کی ترقی اور انکے سکھانے کے عمل کو مستحکم بنانے اور انہیں پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت