وزیر اطلاعات کی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں ، گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 23:18

وزیر اطلاعات کی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں