پاکستان پائیدارنموکے عشرے میں داخل ہوگیاہے، وزیرخزانہ

آئندہ 10 برسوں میں آمدنی میں خلیج کم ہوجائیگی، روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا ،انسانی ترقی میں بہتری آئیگی، شوکت ترین

ہفتہ 22 جنوری 2022 17:48

پاکستان پائیدارنموکے عشرے میں داخل ہوگیاہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان پائیدارنموکے عشرے میں داخل ہوگیاہے،آئندہ 10 برسوں میں آمدنی میں خلیج کم ہوجائیگی، روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا ،انسانی ترقی میں بہتری آئیگی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے کہاکہ کورونا کے بعد معمول کی زندگی کی طرف تیزی سے لوٹنے والے ممالک کے حوالہ سے اکا نومسٹ کی فہرست میں پاکستان سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا میں کسی ممالک کو یہ کامیابی نہیں ملی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان میں معاشی ومعمول کی زندگی کی بحالی کی عکاسی مالی سال 2021 میں 5.37 فیصد کی نظرثانی شدہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں نموسے بھی ہورہی ہے، یہ گزشتہ 14 برسوں میں دوسری مرتبہ پاکستان کی معیشت کی بہترین کارگردگی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور جامع وپائیدارنمو کی راہ پرآگے بڑھ رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ مالیاتی کمپنی بلوم برگ نے اس بات کی تائید کی ہے کہ پاکستان پائیدارنموکے عشرے میں داخل ہوگیاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ 10 برسوں میں آمدنی میں خلیج کم ہوجائیگی، روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا جبکہ انسانی ترقی میں بہتری آئیگی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments