وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو

میری تمام تر دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے دوست ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ ہیں، رب العزت انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔وزیراعمظ کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جنوری 2022 15:29

وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری 2022ء ) وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشتا کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے دوست عزیز ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ ہیں، رب العزت انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو صرف ایک ہفتے قبل ایک معمولی آپریشن (الیکٹومیڈیکل پروسیجرکرا یا تھا)کے بعد دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بیٹی مرینا مہاتیر کا کہنا تھا کہ اب ان کی حالت بہتر ہے، تاہم سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور خاندان نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کی فوری اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

انھیں نیشنل ہارٹ انسٹیٹوٹ کے کارڈیک کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ان کی تیسری بار اسپتال منتقلی ہے۔ واضح رہے کہ وہ دو ادوار کے دوران 24 برس ملک کے وزیراعظم رہے اور اب بھی ایک سرگرم رکن پارلیمنٹ ہیں۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ انہیں جدید ملائیشیا کا بانی بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں