ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں درخت کٹوا دئیے گئے معاملے کا فوری جائزہ لیاجائے، سینیٹر عرفان صدیقی کا سینٹ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کے نام فوری کارروائی کے لئے خط

پیر 16 مئی 2022 16:51

ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں درخت کٹوا دئیے گئے معاملے کا فوری جائزہ لیاجائے، سینیٹر عرفان صدیقی کا سینٹ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کے نام فوری کارروائی کے لئے خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی حدود میں واقع سینکڑوں قیمتی درخت اونے پونے داموں میں فروخت کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید کے نام خط میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جسے کمیٹی میں زیر بحث لانے کے لئے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے خط میں کہا کہ ان کے رابطے پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ مالی بحران کی وجہ سے درخت نیلام کر دیئے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس جرم کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کا ڈھنڈورہ پیٹنے والی سابقہ حکومت کے اس ماحول دشمن مجرمانہ اقدام کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں