پاک فوج اورعدلیہ کی توہین کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،مریم اور نگزیب

پی ٹی وی میں جو میرٹ کے خلاف بھرتیاں ہوئیں ان لوگوں کو برطرف کردیا گیا، وزیراطلاعات

جمعہ 20 مئی 2022 14:53

پاک فوج اورعدلیہ کی توہین کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج اورعدلیہ کی توہین کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، پی ٹی وی میں جو میرٹ کے خلاف بھرتیاں ہوئیں ان لوگوں کو برطرف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے وزارت اطلاعات میں نہیں بلکہ ہر وزارت میں رولز رلیکس کرکے بھرتیاں کیں،پی ٹی وی میں جو میرٹ کے خلاف بھرتیاں ہوئیں ان لوگوں کو برطرف کردیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات میں بھی غیر قانونی بھرتیوں کے حامل ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ پاک فوج عدلیہ کی توہین کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیمرا اس کی مانیٹرنگ کر رہا ہے،اظہار آزادی کیساتھ آئینی زمہ داری بھی ادا کرنا لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی چینل پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلاتے ہیں ان پر پابندی کا قانون موجود ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں