پاور پلانٹس کو ایندھن کی عدم دستیابی، بجلی کی پیداوار کم ہونے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 568 میگاواٹ ہو گیا

جمعہ 20 مئی 2022 14:53

پاور پلانٹس کو ایندھن کی عدم دستیابی، بجلی کی پیداوار کم ہونے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 568 میگاواٹ ہو گیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاور پلانٹس کو ایندھن کی عدم دستیابی، بجلی کی پیداوار کم ہونے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 568 میگاواٹ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شارٹ فال کے باعث مختلف شہروں میں 10 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار 19ہزار 408، طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے،سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی مطلوبہ مقدار نہیں مل رہی،حکومت نے ایل این جی کے سودے کر لئے، رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی نہ ہو سکی،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار84میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار کم ہو کر 10 ہزار 156 میگاواٹ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہوا سے 700، سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگاواٹ ہے،بگاس پاور پلانٹس 166 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگاواٹ ہے ،پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 916میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں