سخت ترین معاشی حالات کے باوجود ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کے طور پر ابھریں گے،احسن اقبال

صوبوں کیساتھ ملکرایس ڈی جیز اہداف کی کارکردگی کی پڑتال کا موثر نظام وضع کیا جائے گا، وفاقی وزیر

منگل 5 جولائی 2022 17:58

سخت ترین معاشی حالات کے باوجود ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کے طور پر ابھریں گے،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایس ڈی جیز وولنٹیری نیشنل ریوئیو فورم سے متعلقہ ابتدائی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ریوئیو فورم سے متعلقہ ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ فورم پر پاکستان کی کارکردگی کو پر عزم اور مضبوط قوم کے طور پر اجاگر کریں گے،سخت ترین معاشی حالات کے باوجود ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کے طور پر ابھریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریوئیو فورم کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ بیانیہ پیش کریں گے،فورم کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کو روس یوکرین جنگ کے نتیجہ میں ترقی پزیر ممالک میں پیدا ہونے والے سنگین معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستحکم معاشی نمو کے لئے معاشرتی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کیساتھ ملکرایس ڈی جیز اہداف کی کارکردگی کی پڑتال کا موثر نظام وضع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے 2015 میں ایس ڈی جیز اہداف کو اسمبلی سے منظور کروا کر ان کو قومی ترقی کے اہداف قرار دیا تھا۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریوئیو فورم کا انعقاد 13 جولائی سے 15 جولائی 2022 تک نیو یارک میں ہو گا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں