دانیہ ملک کے خلاف درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کروا دیا

کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے اس طرح کی شکایت پر کارروائی کر سکتی ہے لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے،ایف آئی اے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جولائی 2022 15:25

دانیہ ملک کے خلاف درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2022ء) ایف آئی اے نے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے کیس میں جواب جمع کروا دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے دانیہ ملک کے خلاف کارروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کارروائی کر سکتی ہے لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے،جواب میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے جس ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے اور درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے لہذا عدالت درخواست مسترد کر دے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کر لیے۔قبل ازیں لیہ دانیہ ملک کی والدہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دانیہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں دانیہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں درج تھا کہ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے لیے شکریہ، یہ مت سوچیں کہ کہ آپ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں کیوں کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔

دانیہ کی والدہ نے دو لوگوں کے نام کے ساتھ مزید لکھا کہ سلمان مرزا اور علی حیدر تم دونوں اللہ سے ڈرو کیوں کہ اس کے بعد دیکھنا اللہ تم دونوں کے ساتھ یہاں کیا کرتا ہے۔یاد رہے کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد عدت میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دانیہ کی والدہ ان کے اکاؤنٹ کے ذریعے ناقدین کو جواب دے رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں