پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 7 جولائی 2022 16:40

پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2022ء) پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایاگیا تھا،پارلیمان کا نہایت کلیدی حصہ مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے۔

اس ضمن میں مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کرلیاجائے۔سیاسی کارکن اور آئین کی تخلیق کا کارنامہ انجام دینے والی جماعت پارلیمنٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔وزیراعظم نے خط مین نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کی ر ہنمائی میں اس مرحلے کو تیزی سے مکمل کرلیا جائےامید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی،وزیر اعظم نے خط میں لکھا کہ نوجوان آئین،حقوق،جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات اسپیکر کے ساتھ اشتراک عمل سے منصوبے پر ہنگامی طور پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاو س اورآفس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔

جبکہ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی جامع سولرانرجی پالیسی سامنےلارہےہیں،پالیسی کانفاذصوبوں کی باہمی مشاورت سےہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں