آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہی: شہباز شریف

جمعہ 12 اگست 2022 22:59

آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہی: شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں