وزیرِ اعظم شہباز شریف کاضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

ہفتہ 13 اگست 2022 16:57

وزیرِ اعظم شہباز شریف کاضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےا ین ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور بلوچستان حکومت کو امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے سیلاب سے دو بند ٹوٹنے اور نقصان کے مکمل تخمینے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ جلد قلعہ عبداللہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ا نہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں اور کھانے پینے کی اشیاء کا فوری انتظام یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں