شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے، دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کررہا ہے،طلال چوہدری

جمعہ 19 اگست 2022 16:35

شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے، دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کررہا ہے،طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے، دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا خود تماشے کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازگل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑا رہا ہے۔ ان کی اصل میڈیکل رپورٹ آگئی ہے اب ایکٹنگ نہ کریں اورجیل جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اصل ڈاکٹروں کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کررہا ہے،میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں