وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا)کے اعلیٰ سطح وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔پاشا چیئرمین محمد زوہیب خان کی قیادت میں وفد نے وزارت آئی ٹی کا قلمدان سنبھالنے پر شزہ فاطمہ خواجہ کو مبارکباد دی۔وفد سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے، عالمی کمپنیوں کیلئے پاکستانی آئی ٹی ہنرمند بہترین چوائس ثابت ہوسکتے ہیں، عالمی طلب اور مقامی رسد کے خلا کو پر کرنے کیلئے ایسوسی ایشن اپنا موثر کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پاشا زوہیب خان نے کہا آئی ٹی ایسوسی ایشن وزارت آئی ٹی کے شانہ بشانہ معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،وزیر مملکت کا مسائل کے فوری حل اور آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا عزم لائق تحسین ہے۔دریں اثنا وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چیف ریگولیٹری آفیسر زونگ کامران علی نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے سی ای او نیا ٹیل وہاج سراج نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن اور فائبرائزیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں