ڈیٹا چوری معاملہ،جے آئی ٹی کی سفارش پر انضباطی کارروائی شروع کر دی،ترجمان نادرا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ترجمان نادرا نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے ، ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے ،نادرا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر کارروائی کا آغاز کردیا،نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ،آٹھ سے زائد افسران کو معطل کرکے انہیں چارج شیٹ دیدی گئی،ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں