وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی

منگل 23 اپریل 2024 21:03

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی ،سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لیے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست کے حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اچانک اسلام آباد ہائی کورٹ آئے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد واپس روانہ ہوگئے ،اسحاق ڈارنے میڈیاکوبتایاکہ الیکشن کے لیے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے سے متعلق ایک فضول سی درخواست یہاں دائر ہوئی ہے ، اس کی وجہ آیا تھا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز سمیت چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کیا تھا ،عدالت نے چیئرمین نادرا، سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری، دو ہفتوں میں جواب طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں