حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعظم نے چینی کی طلب اور رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی
ساجد علی بدھ 24 اپریل 2024 10:20
(جاری ہے)
دوسری طرف چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کیوں کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جہاں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں چینی مافیا بے لگام ہونے لگا ہےاور مصنوعی قلت پر قابو نہ پایا جاسکا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 7200 روپے تک فروخت ہونے لگی ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،چینی کی ایکس مل پرائس میں بھی ایک سے دو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ پرچون میں چینی 155 سے 160 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ موجودہ اضافے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آہستہ آہستہ چینی کی قیمت میں بڑھوتری مسلسل جاری ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے پر ٹرانسپورٹیشن کے نام پر بھی چینی مہنگی کی جانے لگی ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس حوالے سے چینی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی نایاب ہے اس لئے ہمیں مل نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔ مختلف شہروں کی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے چینی کی بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو جائے گا، چینی دوبارہ180 روپے سے200 روپے کلو تک پہنچ جائیگی‘ جب کہ شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’یہ حقائق درست نہیں کہ چینی کی ایکس مل قیمتیں 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے‘۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا،10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع
ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے ..
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے،وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی میڈیا سے گفتگو
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
گلگت، سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات اور سیاحت کو فروغ دیں گے، قراقرم ہائی وے اور منسلک ..
سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ ..
وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام تائیکوانڈو مقابلے، نجی اسکولوں کے طلبا کی بھرپور شرکت
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر