غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن

غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور نسل کشی نے ورلڈ آرڈر کے دل میں چھرا گھونپا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 25 اپریل 2024 14:14

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے۔ایک انٹرویومیں شیری رحمن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور نسل کشی نے ورلڈ آرڈر کے دل میں چھرا گھونپا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے جو بڑھتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں احتجاج کی آگ پھیلنے کی وجہ اسرائیل کی اندھی حمایت ہے۔

شیری رحمن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا رہے گا تو لوگوں کے دل اب میچ نہیں کر پا رہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اسی وجہ سے امریکا کے کیمپسز میں طلبا سراپاً احتجاج بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کے امریکا کی سوسائٹی اور کاروبار میں تانے بانے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل کی جارحانہ نسل کشی کی جنگ کی مخالفت کرنا یہود مخالفت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں