سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 29 اپریل 2024 17:57

سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر نے سائرہ افضل تارڑ اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ ایک زیرک اور بردبار سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم اور اپنے حلقے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے بھی ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم افضل تارڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اپنے علاقے کی عوام اور ملک کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں